گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، سید احمد رضوی

گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید احمد رضوی نے گلگت بلتستان کے حالیہ المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں علماء ربانی حجج اسلام شیخ مہدی حسنی ، شیخ محمد قاسم رجائی اور دیگر جان بحق افراد کی وفات پر دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کیا۔

ظلم کیخلاف ڈٹ جانا ہی پیغام شہادت حسین (ع) ہے، سیداحمد رضوی

 روحانیت نیوز () جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ امام حسین (ع) نے اپنے باوفا ساتھیوں  کے ہمراہ کربلا میں قیام کرکے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کے ظلم و  ذلت کو […]

بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر سید احمد رضوی نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حالیہ ناروا اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات پڑینگے۔ بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انصاف دلانا ہوگا۔ امریکہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔