جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام علمی و  تحلیلی نشست  کا انعقاد 

مورخہ ۱۸ جنوری  2019 بروز جمعہ جامعہ روحانیت  بلتستان کے زیر اہتمام آٹھویں علمی و تحلیلی نشست  کا انعقاد  ہوا۔ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت مستشرقین کی نگاہ میں،  کے عنوان سے یہ نشست منعقد ہوئی۔  خطیب محترم جناب حجت الاسلام محمد عسکری ممتاز نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔

گروہ اساتید کے ساتھ صمیمی نشست 

 مورخہ 17 جنوری 2019 بروز جمعرات بلتستان سے ایران عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے آئے ھوئے اساتید کے ساتھ جامعہ روحانیت بلتستان  کی جانب سے صمیمی نشست کا انعقاد کیا گیا.

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ شاہرودی کے بیٹون سے ملاقات

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی حوزہ علمیہ قم میں ایک عظیم اُستاد اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کی ایک اہم ترین ستون تھے۔ سید احمد رضوی روحانیت نیوز(قم) صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ سید محمود ہاشمی شاہرودی سے انکے دفتر میں […]