حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کا آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت پر اظہار تعزیت

روحانیت نیوز، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نےرہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی، سابق ایرانی چیف جسٹس اورتشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت کے دلسوز موقع پردلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ آیت اللہ العظمی ہاشمی شاہرودی نے علوم آل محمدؑ کی ترویج، تحقیق اور تبلیغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

رحلت حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ اور امام محمد تقی جواد علیہ السلام کی پھوپھی ہیں۔

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت یکم ذیقعد 173 ھجری قمری اور رحلت 10 ربیع الثانی کو قم میں ہوئی۔

 آپ امام موسی کاظم علیہ السلام کی سب سے بڑی اور سب سے ممتاز صاحبزادی تھیں۔ آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کا مظھر تھی-