جنت البقیع تاریخ کےآینےمیں/تحریر : ایم اے ناصرالدین

بقیع جو ظہور اسلام سے پہلے "بقیع غرقد” کے نام سے مشہور تھا جو کانٹے دار درخت کے معنا میں ہے
آنحضرت ص کے مکہ سے مدینہ کیطرف ھجرت کے بعد آپکے حکم سے اسمیں موجود کانٹے کی درختوں کو کاٹ کر دوسرے درختوں سے آباد کیا گیا چناچہ جنت البقیع (یعنی درختوں سے بھرا ہوا باغ) کے نام سے معروف ھوا اور رسول اکرم ص نے اسے مسلمانوں کا قبرستان قرار دیا, چنانچہ اس بقعہ مبارکہ میں, ائمہ ھدی, اصحاب کرام, زوجات اور ذریہ رسول اکرم ص, شھدا اور حافظان قرآن جیسی ھزاروں شخصیات مدفون ہیں جنکی تفصیل یوں ہے