جنت البقیع کا تاریخی پس منظر/فدا حسین ساجدی
8 شوال یوم تخریب بقیع۔
بقیع : سے مراد لغت میں
ایک وسیع زمین ہے جس میں جڑوں کے ساتھ درخت بہت زیادہ ہو۔
بقیع الغرقد یا جنت البقیع مدینہ میں موجود اس قبرستان کا نام ہے جہاں چار امام۔ امام حسن مجتبی، امام زین العابدین، امام محمد باقر اور امام جعفر صادق علیہم السلام کے روضہ مطہرہ واقع ہے ان کے علاوہ رسول پاک کی زوجات۔ آپ کے قریبی رشتہ دار اور اصحاب دفن ہیں۔
جنت البقیع کا قبرستان اسلام سے پہلے بنا ہے لیکن کس تاریخ میں اس قبرستان کی بنیاد رکھی گئی ہے اس حوالے سے خاص معلومات میسر نہیں ہے یقین کے ساتھ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جب مسلمانوں نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو جنت البقیع پہلا قبرستان تھا جس میں مسلمانوں کو دفن کئے گئے سب سے پہلا شخص مسلمانوں میں سے جو بقیع میں دفن ہوا عثمان ابن مظعون تھے جو پیغمبر اسلام اور امیر المومنین کے خاص دوستوں میں سے تھے۔
