حبّ الحسین هماری شناخت / تحریر:محمد حسین حافظی کندرک

ہر انسان کی ایک پہچان ہوتی ہے، ہمارا تشخص، ہماری شناخت اور ہماری پہچان حسین ابن علی علیه السلام کی محبت ہے( حب الحسینؑ ھویتنا) حسین کی محبت ہماری پہچان ہے ، اس لئے کہ حسین علیه السلام راز بقائے انسانیت کا نام ہے ۔ آج دنیا میں اگر شیعہ سر خرو ہیں تو یہ حسین علیه السلام کی بدولت ہے، حسین علیه السلام اس عظیم ہستی کا نام ہے کہ جس کی رضایت اور خوشنودی میں خدائے علیم و حکیم کی رضایت اور خوشنودی چھپی ہوئی ہے، حسین علیه السلام وہ ہے جس کے راضی ہونے سے اللہ کے محبوب حضرت محمد مصطفےﷺ راضی ہو تے ہیں، جیسا کہ رسول ختمی مرتبت ﷺ خود ارشاد فرماتے ہیں: