حجت الاسلام بہشتی کو شعبہ مشہد کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے حجت الاسلام بہشتی کو شعبہ مشہد کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد
صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا ہے کہ ماہ عبادت و بندگی رجب المرجب کی آمد اور اس ماہ مبارک کی اعیاد سعیدہ خاص طور پر ولادت مولائے کائنات امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کی مناسبت سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہیئت محترم نظارت جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد الرضا علیہ السلام کے برزگان نے شعبہ مشہد کی مسئولیت کے لئے متفقہ طور پر آپ جیسے عالم، مخلص، متدین اور متعہد فرد کا انتخاب کیا۔
