حجۃ الاسلام شیخ حافظ حسین نوری اعلی اللہ مقامہ

حجۃ الاسلام شیخ حافظ حسین نوری اعلی اللہ مقامہ
تحریر ترتیب وپیشکش: علی احمد نوری وعبدالغفار توحیدی
مرحوم حجۃ الاسلام شیخ حافظ حسین نوری ۱۷ رجب ۱۳۸۲ھ ق بمطابق ۱۹۶۲ ء کو بلتستان کے ضلع گنگ چھے تحصیل مشہ بروم کے گاوں سینو میں پیدا ہوئے۔مرحوم کے دادا ایک دیند ار دور اندیش اور سخی انسان تھے مرحوم نےبتدائی تعلیم ماسٹر قنبر علی کے پاس پرائمری سکول کندوس سے جبکہ مڈل اور میٹرک کی تعلیم ہائی سکول خپلو سے حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو سے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ موصوف کا نام کالج کے پوزیشن ہولڈٖروں کی لسٹ میں آج بھی شامل ہے۔ وہ سکول اور کالج کی تعلیم کے دوران ہر کلاس کے ممتاز طالب علم رہے۔ان کے استاد کے بقول وہ شروع ہی سے اسلامی آداب کے پابند، محنتی اور عظیم شخصیت کے مالک تھے چنانچہ وہ کبھی گاؤں کے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نہیں دیکھے گئے۔ ازاں بعد موصوف نے اپنے دینی رحجانات کے باعث جامعۃ المنتظر لاہور میں دینی علوم کے حصول کا سلسلہ شروع کیا۔