حدیث غدیر، حدیث متواتر/ تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی
حدیث غدیر خم اسلام کے متواتراحادیث میں سے ہے جسے ایک لاکھ سے زیادہ افراد نے اصحاب سے نقل کیا ہے اور یہ تعداد تعجب آور نہیں کیونکہ غدیر خم میں ایک لاکھ سے زیادہ مسلمان شریک تھے ۔۱۔حدیث متواتر، وہ حدیث ہے جس کے سلسلۂ سند میں آخری راوی سے لے کر معصوم تک یعنی ہر طبقے میں راویوں کی تعداد اس قدر ہو کہ عادی اور عام حالت میں ان کامعصوم کی طرف جھوٹی نسبت دینے کے لئے سازباز کرنا محال ہو اور ان کی نقل شدہ خبر یقین اور علم کا سبب بنے۔۲۔ خبر متواتر یا(حدیث متواتر) کے مقابلے میں خبر واحدآتی ہے یعنی جو متواتر نہ ہو وہ خبر واحد ہے۔ تواتر کی دو قسمیں ہیں:الف :متواتر لفظی ۔ب:متواتر معنوی۳۔
