سیرت فاطمی کے درخشاں گوشے (قسط اول)

سیرت فاطمی کے درخشاں گوشے محمد سجاد شاکری مقدمہ : مسلمانوں خاص طور پر شیعیت سے منسوب مسلمانوں نے اس عظیم ہستی کے بارے میں گفتگو بہت کم کی ہےاور قلم و قرطاس بھی بہت کم اٹھایا ہے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے اس عظیم نورانی ہستی کی شخصیت اور اس کے […]
حضرت زہرا کوثر کی آئینے میں

تحریر: حجت الاسلام محمد کاظم نعیمی
مقدمه
خداوند عالم نے اپنی لاریب کتاب کو تمام کائنات کی وجود کا آئینه اور اور اپنے نیک بندوں کی ثنا خوانی کا دیوان اور اپنے تکالیف اور احکام کا خط اور دستور العمل قرار دیاهے، تمام خشک وترکا بیان اس کتاب میں موجودهے لیکن قرآن کا بیان اور دوسرے بیانات میں بهت فرق هے قرآن کا بیان فصاحت وبلاغت کا شاهکار هے اور دوسری کوئی کتاب هرلجاظ سے اس کتاب کا مقابله نهیں کرسکتی اس کتاب جامع اور کامل میں هرشیئ کا ذکر موجود هے.ان میں سے انبیاء الهی کا ذکر اور رسول خدا کاذکر اور امیرالمومنین کا ذکر اور ائمه کا ذکر ان میں سے خصوصاً حضرت بی بی دوعالم فاطمه زهرا سلام الله علیھا کا ذکر صراحتا یا کنایتا موجود هے۔ ان میں سے منجمله ایک سوره هے جس کانام کوثر هے اس سوره کا شان نزول هی حضرت فاطمه )سلام الله علیھا(هے
