حضرت شھزادہ علی اکبر ع جوانوں کے لیے نمونہ عمل ہے/ غلام نبی جعفری

انسانی زندگی کے کئی مراحل ہوتے ہیں جن میں سے نوجوانی اور جوانی عمر کے باقی حصوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتی ہیں، کیونکہ اللہ تعالی کی طرف سے انسان زندگی کے عروج اور تابندگی کا اسٹیج یہی ہوتا ہے، عزم و ہمت سے لیکر جسمانی قوت و طاقت اپنی آخری حدود کو چھو رہی ہوتی ہے، اسی لیے وہ تاریخ کے رخ موڑنے کے لیے پر تولنے کے ساتھ لازوال کارنامے تاریخ کے صفحات پر رقم کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔