حضرت فاطمه سلام الله علیها کے نمایان صفات اور کمالات

مقدمہ:
قرآنی تعلیمات کے مطابق ، فاطمہ سلام اللہ علیہا   کامل انسان ہیں جو  اس خصوصیت کی وجہ سے لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل بن سکتی ہیں  اور لوگوں کو دنیوی اور آخرت کی کامیابی  کے لئے ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ حضرت خدیجہ  سلام اللہ علیہا  ،حضرت مریم  سلام اللہ علیہا  ، حضرت آسیہ  فرعون کی بیوی ، اور فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا   کی زندگی میں تمام مردوں اور عورتوں کے لئے  نمونہ ہیں ، اور ایسا نہیں ہے کہ ان کے افکار ، عقائد ، سلوک اور اعمال ہی صرف خواتین کے لئے نمونہ ہیں  ۔