حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

طلوع اسلام اس وقت ہوا جب پورا جہان تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا اسلام نے اپنی نورانی کرنیں بکھیرنا شروع کیں اس وقت عرب کے لوگ گناہوں کی وادیوں میں غرق تھے اس وقت عرب کے لوگ بیٹیوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے جس گھر میں بیٹی پیدا ہوتی اس گھر کے لوگ جہالت کی وجہ سے بیٹی کو زندہ در گور کر دیتے عرب کے لوگ انسانیت کے پست ترین مقام پر تھے
پيامبر گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کی عزت کو اجاگر کیا شروع سے ہی لوگ حضرت محمد ص کے خلاف ہو گئے جن لوگوں نے اسلام قبول کیا اس کی دو اھم وجوہات ہیں
