حکمرانو ؛پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کو لگام دیں

وطن عزیز پاکستان میں فرقہ واریت کی جنگ کوئی نئی بات نہیں ـ عرصہ دراز سے فرقہ واریت کی آگ میں پاکستانی مسلمان جل رہے ہیں ـ اس ملک میں مذہبی تعصب ختم ہونے کا نام لے رہا ہے جس سے اس ملک کے مکینوں کے جانی و مالی ایسے نقصانات ہوئے جو شاید قابل جبران نہیں ـ
پاکستان کی امنیت اور سالمیت کے دشمنوں نے پوری منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو گروہ در گروہ میں تقسیم کیا ، ان کے اتحاد کا شیرازہ بکھیر دیا،انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنادیا،ان کی عقل اور شعور پر جزبات کا غلاف چڑھایادیا، ان کی سوچنے اور سمجھنے کی قوت پر پردہ ڈالا، ان سے بصیرت اور نفع ونقصان کے درمیان تمییز پیدا کرنے والی صلاحیت چھین لی اور انہیں دوبارہ غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ۔
