دعا مجیر اور اس اهمیت اردو ترجمه کي ساتھ

دعائے مُجیر، [عربی: دعاء المجیر] مشہور اسلامی دعاؤں میں سے ہے۔ احادیث کے مطابق یہ دعا جبرائیل امین کے توسط سے پیغمبر اکرم(ص) تک پہنچی ہے۔ کفعمی نے اس دعا کو اپنی کتابوں المصباح اور البلد الامین میں نقل کیا ہے۔ دعائے مجیر 88 فقروں پر مشتمل ہے اور ہر فقرے میں جملہ "أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ” دہرایا گیا ہے۔ گناہوں کی مغفرت کے لئے رمضان کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں میں اس دعا کے پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سند
دعائے مجیر پیغمبر اکرم(ص) سے مروی ہے جسے جبرائیل نے اس وقت آپ(ص) تک پہنچایا جب آپ(ص) مقام ابراہیم میں نماز بجا لانے میں مصروف تھے۔ اس دعا کو کفعمی نے اپنی کتابوں البلد الامین[1] اور المصباح[2] میں اور شیخ عباس قمی نے مفاتیح الجنان میں[3] نقل کیا ہے۔