رمضان المبارک میں ہماری ذمہ داریاں
رمضان المبارک میں ہماری ذمہ داریاں
خطبه شعبانیه کی روشنی میں
تحریر: بشیر مقدسی
مقالہ ھذا میں، ماہ مبارک رمضان کی فضیلت سے متعلق احادیث اور اس کے مقابلہ میں بندوں کے فرائض کو خطبه شعبانیه کی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس امید سے خدا ہم تمام لوگوں کو حقیقی روزہ دار اور اسکے حقیقی بندوں میں شمار کرے .
ماہ رمضان اللہ کا مہینہ
یہ مہینہ اللہ کا مہینہ ہے،ویسے تو ہر دن خدا کاہے لیکن کچھ مقامات اور مہینوں کی نسبت مخصوصا خداوند تبارک وتعالی کی ذات کی طرف دی جاتی ہے ،جس طرح بیت اللہ یا مسجد کو ہم کہتے ہیں کہ یہ خانہ خدا ہے ۔یہ ایک خصوصیت کی وجہ سے خداکی ذات زمان یا مکان میں سے کسی خاص کو اپنی طرف منسوب کرلیتی ہے۔یقینا ماہ مبارک رمضان میں وہ خصوصیت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خدانے اسکو اپنا مہینہ کہا ہےــ اوراسی خصوصی تعلق کی بناپر یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔ اس ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ کی تجلیات خاصہ اس درجہ ظاہر ہوتی ہیں گویا موسلا دھار بارش کی طرح برستی رہتی ہیں۔
