زائرین اربعین حسینی اور مفاد پرست ٹولے/تحریر : محمد حسن جمالی

زائرین حضرت سید الشھداء کی عظمت اور مقام بہت بلند ہے، مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے والے لوگ اللہ تعالی کے محبوب اور مقرب بندے ہوتے ہیں ،ان کا یہ عمل خدا کے نذدیک پسندیدہ اعمال میں سرفہرست شمار ہوتا ہے ،جس کے عوض پروردگار نےعظیم اجر عطا کرنے کا وعدہ کر رکھا ہےـ اس حوالے سے نمونے کے طور پر کچھ روایات ملاحظہ فرمائیں ـ
اگر امام حسین علیہ السلام کا زائر جانتا ہے کہ اس زیارت کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ اور امیرالمؤمنین علیہ السلام اور سید فاطمہ سلام اللہ علیہا اور ہم اہل بیت کے شہداء کو کس قدر خوش اور مسرت ملتی ہے اور اگر جانتا کہ اس زیارت کے توسط سے ـ