سوانح حیات شیخ مہدی مقدسی
سرسبز و شاداب وادیوں، سربہ فلک چٹا نوں، گنگناتی آبشاروں،لہلہاتے پھولوں، صاف زلال چشموں اور قدرت کے بے شمار نعمتوں کا دوسرا نام وادی شگر ہے جو قدرت کے شاہکاروں سے مالا مال شمالی علاقہ جات کے مرکزی شہر سکردو سے تقریبا ۳۰ کلیو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے. اسی شگرخاص سے تقریبا پچاس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع، دور افتادہ، دشوار گزا ر، مگر جنت نظیر اور حسن فطرت سے مالا مال جگه یعنی وادی سیسکو، صبر و تقوی کا پیکر، بانی مدرسہ حیدریہ سیسکو، حجہ الاسلام والمسلمین شیخ مہدی مقدسی کی جائے ولادت ہے.
