سید المسلمین امام المتقین حضرت علی علیہ السلام کی عادلانہ حکومت
امام علیہ السلام کا اٹھنا بیٹھنا انداز گفتگو ہرطرح سے مومنین کے لیےاسوه تھا۔ امام علیہ السلام کا طریقه تربیت انسان کی زندگی کو بدل دیتاتھا۔
امام علیہ السلام نے میدان جنگ میں بھی انسانی اصولوں کو نظر انداز نہیں کیا۔ لوگوں کو شجاعت و جوانمردی کا درس دیا. امام کی زندگی میں بے شمار تربیتی نکات موجودتھے. امتیازات پر مسلسل اہل قلم نے لکھا اور لکھتے رہیں گے ہیں ان میں سے بعض کو یہاں پر ذکر کر رہا ہوں۔
امام علیہ السلام نے اپنی حکومت کے پانچ سالہ دور میں تاریخ کو بتایا کہ عدل و انصاف کسے کہتے ہیں اور اسلامی حکومت کے اصلی خطوط کیا ہیں الفاظ اور نعروں سے ہٹ کر عدل و انصاف کی حقیقی تصویر پیش کی۔
آپ کی حکومت علم وتقوی و پرہیزگاری اور فداکاری پر قائم تھی. قانون کے مطابق آپ کے فرزندان رشتہ دار اور دوسرے تمام افراد آپ کی نظر میں برابر تھے۔
