سید حسن نصراللہ کے انٹرویو میں چند اہم نکات
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے تین ماہ کی خاموشی کے بعد ہفتہ 26 جنوری کی رات لبنان کے نیوز چینل المیادین کے نمائندے سے تین گھنٹے سے زیادہ تفصیلی بات چیت کی۔ اس انٹرویو میں انہوں نے ترکی، یمن، سعودی عرب، شام اور اسرائیل کے بارے میں اہم نکات بیان کئے ہیں۔ سید حسن نصراللہ کے انٹرویو کا اہم ترین حصہ اسلامی مزاحمتی بلاک کے مقابلے میں اسرائیل کی مسلسل ناکامیوں اور شکست پر مشتمل تھا۔ درحقیقت حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے اس انٹرویو میں اسلامی مزاحمتی بلاک کی اسٹریٹجی واضح کی ہے۔ تحریر حاضر میں اس انٹرویو کے چند اہم نکات پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
