شب قدر میں ملائکہ کہاں نازل ہوتے ہیں؟

 شب قدر

شب قدر میں ملائکہ کہاں نازل ہوتے ہیں؟
ہمیشہ سے میرا خیال یہ تھا کہ شب قدر قرآن نازل ہونے کی رات ہے لہذا نزول قرآن کے سبب سے شب قدر کو فضیلت حاصل ہے۔ لیکن ایک دن شب قدر کی کسی محفل میں ایک استاد سے بہت سی باتیں سننے کو ملیں۔ ان باتوں نے میرے ذہن میں خلجان پیدا کردیا۔ استاد سورہ قدر کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے:
کیا نزول قرآن کے سبب سے شب قدر کو فضیلت حاصل ہوئی ہے؟! یا شب قدر بذات خود بافضیلت تھی تب قرآن اس رات میں نازل ہوا؟!
جس طرح سے کوئی اہم کام مثلا شادی بیاہ کسی بابرکت دن میں انجام دیتا ہے، یہاں شادی کی وجہ سے وہ دن بابرکت نہیں بنا، اسی طرح نزول قرآن نہایت ہی اہم اور بڑا با برکت واقعہ ہے لیکن یہ شب قدر میں واقع ہوا۔چنانچہ سورہ قدر میں اس کا تذکرہ یوں ملتا ہے: انا انزلناہ فی لیلہ القدر۔۔۔۔۔(ہم نے قرآن کو شب قدر میں نازل کیا) یعنی پہلے قدر والی رات تھی بعد میں اس میں قرآن نازل ہوا۔