شجرکاری کی اہمیت فریقین کی روایات کی روشنی میں

شجرکاری کی اہمیت فریقین کی روایات کی روشنی میں
تحریر:محمد لطیف مطہری کچوروی
"شجر” کا معنی درخت اور” کار” کا معنی کام کے ہیں۔شجر کاری سے مراد درخت لگانا ہے۔شجر سے انسان کا رابطہ اٹوٹ انگ ہے کیونکہ درخت انسانوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے ۔ شجر کاری کم اور جنگلات کی اندھا دھند کٹائی نے نہ صرف ماحول کو مسموم کیا ہے بلکہ یہ قبیح فعل ماحولیاتی آلودگیوں اور موسمی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔موسمی تبدیلی کی وجہ سے صحت کے مسائل، خوراک کے مسائل، صاف پانی کی قلّت، معاشی مسائل، گلوبل وارمنگ اور دیگر مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ان مسائل سے ماحول کو دور رکھنے کے لیے شجر کاری کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔