ضلع شگر کے نئے سب ڈویژن کا مناسب صدر مقام/ نادم شگری

ضلع شگرکی آبادی کا آغاز "لمسہ” سے ہوتا ہے؛ جہاں سےتقریبا4 کلومیٹر کے فاصلے پر شگر خاص میں ضلعی ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔ شگر خاص سے ہی علاقے کی دو بڑی سڑکیں جدا ہوتی ہیں، سیدھی سڑک K.2 کو جاتی ہے جس کا اختتام علاقہ برالدو کے آخری گاؤں "تستے” کے مقام پر ہوتا ہے ، شگر خاص سے "تستے” تقریبا 90کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ؛ جبکہ "نیالی پل” عبور کرکے دوسری سٹرک باشہ کی واحد بلند پہاڑی چوٹی "سپانگ ٹیک ” کو جاتی ہے جو علاقہ باشہ کے آخری گاؤں "ارندو”کے مقام پر ختم ہوتی ہے۔ شگر خاص سے "ارندو "تک کا فاصلہ بھی تقریبا 90کلومیٹر بنتا ہے۔ برالدو روڈ کے عین وسط میں "حیدر آباد” اور باشہ روڈ کے عین وسط میں "تسر” واقع ہے۔ ان دونوں مقامات کو باہم ملانے کے لئے دو معلق پل موجود ہیں، گویا حیدر آباد اور تسر چھ یونین کونسلز کا سنگم ہے۔