حضرت سید عبدالعظیم حسنی ع

حضرت سید عبدالعظیم حسنی ع

آپ کی ولادت چار ربیع الثانی 173 ھجری شھر مدینہ منورہ میں ہوئی. حضرت عبدالعظیم حسنی حضرت عبداللہ بن علی ع کے بیٹے ہیں اور چوتھے سلسلہ نسب سے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی اولاد سے ہیں
حضرت عبدالعظیم حسنی ع بہت بڑے دانشور اور معصومین علیہم السلام کے راویوں میں سے ہیں حضرت کا چہرہ مبارک بہت نورانی اور ملنسار تھا آپ معصومین علیہم السلام کے با اعتماد لوگوں میں سے تھے. آپ کا شمار اھل بیت علیہم السلام کے نزدیک بہت نیک اور پاکیزہ لوگوں میں ہوتا تھا. آپ کی زندگی کے دوران بنو عباس کی حکومت تھی جو آئے روز شیعیان پر ہر طرح کے ظلم و ستم کرتے تھے. اس کے باوجود اسلام ناب کے حقیقی پیرو کار اور حافظان دین کے لیے معصومین علیہم السلام کی روایات لکھنے والے لوگوں میں شمار کیا جاتا تھا حضرت عبدالعظیم حسنی ع کا عقیدہ مکتب تشیع کے لیے مثل راہ ہے اتنی سختیوں اور مصیبتوں کے باوجود حقیقی اسلام پر قائم رہنا اور روایات کا نقل کرنا بہت بڑا کام ہے