علمی و سائنسی ترقی کی رفتار ہرگز سست نہیں ہونی چاہئے، رہبرانقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اعلی تعلیم، کوگنیٹیو سائنس ریسرچ سینٹر کے اراکین، سائنسدانوں، محققین اور ممتاز اسکالروں نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مختلف سائنسی میدانوں بالخصوص علم طب، اقتصاد اور معاشرتی علوم پر کوگنیٹیو سائنس کے اثرات کا ذکر کیا۔

آپ نے ان علوم میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت و ترقی کے لئے بغیر کسی توقف کے رات دن کوششیں جاری رکھنے کی تاکید فرمائی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کی سائنسی ترقی کی رفتار میں توقف یا سستی نہیں آنی چاہئے۔

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں / امریکہ کے ساتھ مذاکرات عوامی مشکلات کا حل نہیں

قم ميں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے وزیر خزانہ سے ملاقات میں بینکوں پر قریبی نگرانی رکھنے اور عوامی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

عراق، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا

عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں اس لئے نہ ہی عالمی برادری اور اسی طرح عراق ان پابندیوں پر عمل درآمد  کرنے کا پابند نہیں ہے۔ عراق کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کے مابین دینارمیں بھی […]