عدالت و جدان اور قیامت صغری

عدالت و جدان اور قیامت صغری/ تحریر: احمد علی جواہری
قرآن مجید سے اچھی طرح معلوم ہوتاہے کہ روح اور نفس انسانی کے تین مراحل ہیں۔
1. نفس امارہ: یعنی سکرش نفس، جو انسان کو ہمیشہ برائیوں اور بدیوں کی دعوت دیتاہے اور شہوات اور فجور کو اس کے سامنے زینب بخشتا ہے، یہ وہی چیز ہے کہ جب اس ہوس باز عورت ، عزیز مصر کی بیوی نے اپنے بُرے کام کے انجام کا مشاہدہ کیا تو کہا (وما ابرئ نفسی ان النفس لامارة بالسوء ) میں ہرگز اپنے نفس کو بری قرار نہیں دیتی کیونکہ سرکش نفس ہمیشہ برائیوں کا حکم دیتا ہے۔