عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے۔ عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر غواڑی بلتستان اور بہاولنگر میں ماتمی جلوس پر حملہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے اور شدت پسندانہ کارروائیاں عزاداروں کے حوصلے آج تک نہ پست کر سکی ہیں اور نہ ہی آئندہ ان کے عزم و ولولے میں کوئی کمی لاسکتی ہیں، عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے۔