جامعه روحانیت کے وجود میں آنے کے بعد همارے اندر ایک انقلاب آیا، آغا سید حامد رضوی
هر سال کی طرح اس سال بھی سالار شھیدان مظلوم کربلا ابا عبد الله الحسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا جانثار ساتھیوں کا غم دنیا بھر کی طرح طلاب بلتستان مقیم حوذه علمیه قم المقدسه ایران نے بھی محرم الحرام کی پهلی تاریخ سے تیره (١۳) تک حسینیه بلتستانیه میں انتهائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گئے اس دوراں مختلف علمای کرام نے اهداف قیام ابا عبد الله الحسین علیه السلام کے قیام کا اهداف اور نهضت عاشورا کے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی ، اس سلسلے کی آخری مجلس کے خطیب، حوذه علمیه قم کے بزرگ استاد، ممتاز عالم دین اور استاد العلماء حضرت حجت الاسلام والمسلمین سید حامد رضوی تھے. آپ نے اپنے خطاب میں جامعه روحانیت کے وجود اور خدمات کو سراهاتے هوئے فرمایا :
