عصمت حضرت زهرا مرضیه سلام الله علیها از آیه تطهیر و حدیث ثقلین /راجه مظفر عباس

انما یرید الله لیذهب عنکم الرجس اهل البیت و یطهکم تطهیرا
اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ حضرت زھرا علیھا السلام طاہرہ اور معصومہ ہیں ہر قسم کے گناہ اور لغزش سے پاک ہیں ، ہم اس نوشتہ میں حضرت زھرا علیہا السلام کی عصمت کو فریقین کی کتابوں سے ثابت کریں گے لیکن ضروری نہیں کہ ہر انسان ہماری تحریر سے متفق ہو لیکن بڑے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر انصاف اور تعصب سے دور رہتے ہوئے ہماری تحریر کا ملاحظہ کیا جائے تو روز روشن کی طرح عیاں ہو جائے گا کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر نیک اختر حضرت زھرا ۖ جناب مریم اور دیگر معصوم خواتین کی طرح درجہ عصمت پر فائز ہیں ، اور جنت کی خواتین کی سرداری کا شرف بھی اسی بی بی طاہرہ معصومہ زکیہ راضیہ ، مرضیہ ، بتول کو حاصل ہے ۔
