عظمت اهلبیت نهج البلاغه کی روشنی میں / نثار حسین عاملی برسیلی
مقدمہ :
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نےانسان کو خلق فرمایااوراسے اپنابنائے رکھنے کیلئے ہادی وراہنمابھی انتخاب فرمائے اللہ نے ان ہادیوں کو یہ فرض سونپاکہ وہ اللہ کے بندوں کو اللہ کی طرف بلائیں ،اللہ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیجاتوبھی اسی دعوت کوبعثت کی وجہ قراردیا :
،،اورتجھے اللہ کےحکم سے اسی کی طرف دعوت دینے والااورروشنی عطاکرنے والاچراغ قراردیاہے ،،(احزاب 33:45)
