اہلسنت علماء کی نظر میں … فضیلت حضرت زہرا ؑ

اہلسنت علماء کی نظر میں … فضیلت حضرت زہرا ؑ

تحریر: ایس ایم شاہ

آسمان فضیلت کی مدحت سرائی  ممکن نہیں۔ کسی کی کیا مجال ہے  جو بوستان فضیلت کی شاخ درخت پر  بلبل کی طرح بیٹھ کر آسمان فضیلت پر فائز ہستی کی مدح سرائی کا فریضہ نبھا سکے۔ 

فضائل حضرت فاطمہ ؑ از نظر پیغمبر اکرم ؐ

 احمد علی جواہری  

٭ افضل نساء الجنۃ خدیجۃ بنت خویلد و فاطمۃ بنت محمد و مریم بنت عمران و آسیۃ بنت مزاحم امرۃ فرعون۔ پیغمبر اکرم ؐ فرماتے ہیں کہ حضرت خدیجہ بنت خویلہ ،فاطمہ بنت محمد ؐ ، مریم بنت عمران، آسیہ بنت مزاحم زوجہ فرعون جنت کی تمام خواتین سے افضل ہیں۔( تفسیرنور الثقلین ج۵، ص ۳۷۷)

٭فاطمۃ بضعۃ منی وبناھا ثمرۃ فوادی و بعلھا نور بصری و الائمۃ من ولدھا امناء ربی و حبلہ الممدود من اعتصم بھم نجا و من تخلف عنھم ھوی۔ پیغمبر اکرم ؐ فرماتے ہیں کہ فاطمہ میرا حصہ ، ان کے بیٹے میرے دل کا میوہ و ثمر، ان کے شوہر نامدار میری آنکھوں کا نور اور ان کے اولاد میں سے ہونے والے آئمہ میرے رب کے امین اور اس کی دراز کی ہوئی رسی ہیں(یعنی تسلسل ہدایت ہیں) جو ان سے متمسک ہوا اس نے نجات پائی اور جس نے ان سے روگردانی کی وہ ہلاک ہوا۔(بحار الانوار ج۷۶، ص ۳۵۵)

حضرت فاطمہ (س) کی ذات پر رسالت اور امامت دونوں کو فخر ہے

 

رہبر معظم نے فرمایا:حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بچوں کی تربیت سمیت ہر میدان میں نمونہ عمل ہیں انھوں نے امام حسن اور امام حسین علیھما السلام اور حضرت زینب و حضرت ام کلثوم علیھماالسلام جیسے عظیم فرزندوں کی تربیت کی۔