حضرت زهرا سلام الله علیها کی اخلاقی خصوصیات

محمد علی کریمی (کسورو مقیم قم ) فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا تمام انسانوں کے لیے نمونہ ہیں ۔ ان کی اخلاقی  شخصیت کو متعارف کروا کر ہم اس طرح اپنے فرائض کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور فطری طور پر اپنے فرائض کو زیادہ صحیح طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔ امام […]

دعا و بندگی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

ظہیر عباس جامعہ المصطفی العالمیہ ،قم مومن کی زندگی کے لازم ترین و مہم ترین امور زندگی میں سے ہے کہ وہ خداوند عالم کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے اللہ تعالی کے ساتھ دعا و بندگی کی صورت رابطہ برقرار رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اولیاء خدا کے نزدیک دعا ایک خاص مقام رکھتی ہے […]

حضرت زہراؑ اولین مدافع ولایت

حضرت زہراؑؑ اولین مدافع ولایت

تحریر : محمد یوسف کریمی
چکیدہ
دین مقدس اسلام میں امامت و ولایت حساس ترین اور اختلاف ترین موضوعات میں شمار ہوتے ہیں شیعوں کے نزدیک امامت کا تعلق عقیدے اور اصول سےہے یہ نماز، روزہ، حج اور جہاد سے بھی برتر اور مہم ہے- حضرت زہراؑؑ اولین حامی اور مدافع امامت کے عنوان سے انسانیت کیلئے درس اور مکتب اہل بیت کے ماننے والوں کیلئے لایق تقلید اور حجت ہے ساتھ میں آپکا کردار ولایت و امامت پر ناقابل تردید دلیل ہے پیامبر اسلام ﷺکی رحلت سے لے کر آپکی شہادت تک جو سو دنوں سے بہی کم ہے آپ نے سیاسی فرہنگ کی بنیاد رکھی اور مکتب اہل بیت کے لئے مشعل ہدایت بن گئی- اس تحقیق کا مقصد اس پر آشوب اور حساس دور میں حضرت زہراؑؑ کی سیاسی اور اجتماعی بصیرت آپکی شجاعت ،بہادری اور ولایت مداری کو بیان کرنے کے ساتھ نوع دفاع یعنی کسی طرح امامت کی دفاع کی، تاریخی اور تحلیلی انداز میں بیان کرنا ہے-
کلیدی الفاظ: حضرت زہراؑؑ ،مدافع، ولایت