حضرت زہرا (س) کے معجزات

 چونکہ اہلبیت اطہار (س) کی زندگیوں کا ہر لمحہ معجزہ نما تھا البتہ ان معجزات کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھی چشم بصیرت درکار تھی۔ تاریخ میں وہ معجزات نقل ہوئے ہیں جنہیں ظاہری آنکھوں سے دیکھا جا سکتا تھا ورنہ چشم بصیرت رکھنے والے آپ کے معجزات کا احصا نہیں کر سکتے۔ یہاں پر ہم صرف ان دو تین معجزات کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو ظاہری آنکھوں سے خانہ زہرا (س) میں مشاہدہ کئے گئے:
حضرت زہرا(س) کے لیے جنت سے مائدے کا نزول:

حضرت فاطمہؑ کا حکومت وقت کے ساتھ سیاسی برتاؤ/ نویسندہ: محمد عباس سینوی

تمام تعریفیں اس ذات کے لیے جس نے انسان کو قلم کے ساتھ لکھنا سکھایا اور درود و سلام ہو اس نبیؐ پر جسے اس نے عالمین کے لیے سراپا رحمت بنا کر مبعوث فرمایا اور سلام و رحمت ہو ان کےآل پر جنہیں اس نے پورے جہان کے لیے چراغِ ہدایت بنایا۔
آپ تمام قارئین کرام کی خدمت میں سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا کے بارے میں یہ مقالہ بعنوان "حضرت زہرا کا حکام وقت کے ساتھ سیاسی برتاو” شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔
اس مضمون میں حضرت زہرا کے احتجاجات و مبارزات کے بارے میں ایسے عنوانات بیان کی جارہی ہیں جو بی بی فاطمہ زہر ا سلام اللہ علیہانے مختلف گروہوں یعنی انصار و مہاجرین کی عورتوں کو مخاطب کر کے اپنا حق چھیننے پر شکایات کی ہیں حضرت زہرا کے حقوق میں سے ایک حق ’’حقِ ولایت علی ‘‘ تھا جس کا اعلان غدیر خم کے میدان میں مسلمانوں کے بڑے اجتماع میں ہوا تھا ۔لیکن امت نے اس اعلانِ ولایت کو بھلا دیا اور اپنی مرضی کی حکومت بنا لی۔ اور پغمبر کے بارے میں ان کےاہل بیت اطہار کا لحاظ نہیں کیا اور نہ پیغمبر اکرم کی پیاری بیٹی زہرا مرضیہ کا احترام پاس رکھا ۔

حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا عظیم بیٹی،باوفا شریک حیات اور نمونہ عمل ماں/تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیہا عظیم بیٹی،باوفا شریک حیات اور نمونہ عمل ماں
تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی
مقدمہ:
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کےبارے میں کچھ لکھنا عام انسانوں کی بس کی بات نہیں اس عظیم شخصیت کےبارے میں کچھ رقم طراز کرنے لئے صاحب عصمت اور عالی بصیرت کا حامل ہونا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپؑ کے وجود کو کوئی درک نہیں کر سکتا۔آپ کے فضائل اور مناقب خداوندمتعال، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلماورائمہ معصومین علیہم السلام ہی بیان کر سکتے ہیں ۔
کتاب فضل تراآب بحر کافی نیست
کہ تر کنم سر انگشت و صفحہ بشمارم