فلسطین میں رہائشی آبادی پر بمباری اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز مظالم، کھلی دہشت گردی ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا کہ فلسطینی عوام سے پاکستانی عوام کی اظہار یکجہتی ملت پاکستان کا شرعی اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے، جس سے کوتاہی نہیں کریں گے۔ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز صہیونی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی صہیونی مظالم کے مترادف ہے۔
