قائد اعظم برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے عظیم رہنما تھے، سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر سید احمد رضوی نے یوم قائد کے مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ:قائد اعظم برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے عظیم رہنما تھے۔ قائد اعظم ایک سچے، ایماندار، دیانتددار، محنتی، قانون پسند اور مخلص انسان تھے۔ آپ کی قیادت نے ایک آئینی طور پر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست اسلام کے نام پر پاکستان کی شکل میں حاصل کی جو کہ آپ کی ایک لمبی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔