قانون شکن جوان/ مترجم: محمد علی شریفی
ایک دن حضرت علی علیہ السلام گھر سے باہر تھے جبکہ موسم بھی بہت گرم تھا سعدابن قیس نے حضرت کو دیکھا اور پوچھا:
یاامیرالمومنین ! اس سخت گرمی میں کیوں گھر سے باہر آئے ہو؟؟
فرمایا: اس لئے کہ کسی مظلوم کی مدد کروں یا کسی دل شکستہ کو پناہ دے سکوں اسی وقت ایک سہمی ہوئی عورت اضطراب کی حالت میں آئی اور امام کے سامنے کھڑی ہوگئی اور کہنے لگی : یاامیرالمومنین میرا شوہر مجھ پر ظلم وستم کرتاہے اور اس نے قسم کھائی ہے کہ مجھے مار دےگا۔
