قرآن مجید کی آیات میں مسئلہ شناخت (1)/ تحریر: محمد حسن جمالی
سارے مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ رمضان بہار قرآن ہے ، چنانچہ ماہ مبارک رمضان شروع ہوتے ہی جگہ جگہ مسلمان قرآن کی تلاوت اور اس کی تعلیم کا بھرپور اہتمام کرتے ہیں ـ البتہ زیادہ مقامات پر قرآن فہمی کا اہتمام نہیں ہوتا ہے جو سبھی مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہےـ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس مقدس ماہ میں تلاوت سے کہیں زیادہ مسلمانان جہاں قرآن مجید کی آیات کے ترجمے اور تفسیر سمجھنے کا انتظام کرتے ،کیونکہ قرآن کریم سراپا بشریت کے لئے رحمت اور درس زندگی ہےـ جس میں انسان کی دنیوی اور اخروی زندگی کی کامیابی کے تمام اسرار ورموز بیان ہوئے ہیں ـ جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے ـ آج مسلمانوں کے لئے درپیش مشکلات اور مسائل کی بنیادی وجہ قرآن سے دوری اختیار کرنا ہے ۔
