قریشی صاحب” ایران اور پاکستان کی دوستی پرانی ہے/ تحریر: محمد حسن جمالی
سچائی کے ثبوت کے لئے بیان اور عمل کی مطابقت ضروری ہے ـ سیاسی اور اجتماعی زندگی میں لوگوں کے دعوے کو مبنی بر صداقت تب قرار دے سکتے ہیں جب ان کا عمل بیان کا مخالف نہ ہو ـ اسی طرح سرکاری سطح پر کسی ملک کے حکمران اور ذمہ دار افراد کے بیانات کی صداقت ثابت کرنے کے لئے جانچنے کا معیاران کا عمل ہے ،اگر وہ بولیں کچھ عملا کچھ اور کر دکھائیں، ان کا عمل ان کے قول کی تصدیق نہ کرے تو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنے دعوے میں سچے نہیں، بلکہ وہ اپنی قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، وہ عوام کو جھوٹ کا سہارا لیکر بے وقوف بنارہے ہیں، وہ خاص وعام کو فریب دے کر اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں ـ
