آسیہ بی بی کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولﷺ نہیں، چیف جسٹس

کئی ججز بینچ میں بیٹھے درود شریف پڑھتے رہتے ہیں، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولﷺنہیں اور ناموس رسالتﷺ پر ہم شہید ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔

عاشورہ تاریخ کا ایک زندہ ،متحرک اور لازوال انقلاب ہے، سید احمد رضوی

ہم امام حسین (ع) کی ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا عہد کریں

عاشورامستکبر اور طاغوتی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔

(سکردو)  جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر سے جاری بیان میں  جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور جہاں امام عالی مقام اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسین (ع) کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔