اللہ ساتھ ہو تو ساری دنیا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی، علامہ حافظ سید ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مشکلات کا حل صبر اور عبادت میں ہے، انسان اپنی زندگی میں صبر و تحمل سے کام لے تو بہت سی مشکلات سے بچ جاتا ہے، لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرے، قرآن مجید میں ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کا حکم ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا آپ صبر کریں، رب کی حمد و تسبیح کریں، زندگی میں اگر سختیاں و مصیبتیں آئیں تو صبر سے کام لینا چاہیئے، وقت جلد گزر جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت و قدرت پر یقین کامل رکھا جائے، اللہ ساتھ ہو تو ساری دنیا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے ایک سال قید کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے۔
میری اہلیہ جیسے ہی ہوش میں آئیں گے میں پاکستان چلا جاؤں گا، نوازشریف

میری اہلیہ جیسے ہی ہوش میں آئیں گے ان سے سلام دعا کرکے پاکستان چلا جاؤں گا، نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سزائیں میری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتیں اور میں اپنی جدوجہد جیل میں بھی جاری رکھوں گا۔
