نائب تحصیلداروں کی آسامیوں پر انٹرویو روک دیئے گئے، حکم امتناعی جاری
عدالت نے صوبائی حکومت کو نائب تحصیلداروں کی خالی 7آسامیوں پر انٹرویو کرنے سے روک کرحکم امتناعی جاری کردیا تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان محکمہ ریو نیو میں خالی 7نائب تحصیلداروں کی آسامیوں کو پرکرنے کیلئے (این ٹی ایس )کے ذریعے تحریری امتحان منعقد ہوا تھا جس کوفیضان ایڈووکیٹ ،رانا عتیق الرحمان ایڈووکیٹ ،حق نواز […]
عوامی ایکشن کمیٹی آئینی صوبے کے حصول کے حوالے سے اورسی پیک میں گلگت بلتستان کے حصے کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریگی
عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس، جنرل سیکرکٹری سید یعصوب الدین ترجمان محمد فاروق کا عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کے ساتھ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنما ملاقات ہوئی ملاقات میں چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی وجنرل سیکرٹری یعصوب الدین نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں گلگت […]
گلگت بلتستان کی تاریخی و آئینی حیثیت

کالم نگار | پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری
پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے پر اس تحریک کی حمایت اور مخالفت میں بیانات اور آراءکا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ 1992ءمیں بلتستان میں کواردو کے مقام پر سیلاب اور شنگوز میں زلزلہ سے مالی و جانی نقصان ہوا۔ اس وقت میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان کا مشیر تھا ان کی خواہش پر شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا۔ حالیہ گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان اس وقت وفاقی وزیر امور کشمیر اور شمالی علاقہ جات تھے۔ اس دورہ کو کامیاب بنانے میں انکی آشیرباد حاصل تھی۔
