تنازعہ کشمیر کی آڑ میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے حقوق کو متنازعہ رکھنا ناانصافی ہے ،جسٹس (ر)منظور گیلانی

گلگت (نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر کے معروف قانون دان جسٹس (ر)منظور گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی آڑ میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے حقوق کو بھی متنازعہ رکھنا ناانصافی ہے تصفیہ کشمیر تک گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر اختیارات دیے جاسکتے ہیں۔
گلگت میں سمارٹ میٹرز متعارف کرانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے منظوری دی گئی ،وزیر اعلیٰ

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے آئندہ ماہ ہر سب ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے برمس اور جوٹیال واٹر سپلائی سکیم کی نیٹ ورکنگ اور پلانٹس کی تعمیر کے منصوبے کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار آفیسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی منظوری کے بعد غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات جامعہ حکمت عملی بنائے اس حوالے سے غیر ضروری تاخیر کرنے والے کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور مروجہ پالیسی(SOP) پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حکومت سرکاری اداروں میں میرٹ کاقتل عام بند کرے بصورت دیگراحتجاج کرنے پر مجبور ہونگے(راحت حسین الحسینی )

گلگت(نامہ نگار خصوصی )مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے خطیب و ممتازعالم دین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ ہم کوئی نامناسب بات نہیں کہتے ہیں کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کرتے ہیں ہم صرف میرٹ کی بالادستی چاہتے ہیں اس لئے صوبائی حکومت سرکاری اداروں میں ہونیوالی میرٹ کاقتل عام بند کر کے میرٹ کی بالادستی کویقینی بنائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔
