ہم اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیںگے،امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت(رستم علی سے) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حق ملکیت تحریک کی حفیظ الرحمن اور ایک اور رکن اسمبلی کے علاوہ باقی تمام ممبران اسمبلی حمایت کرتے ہیں وزیر اعلیٰ مزارع (دہقان)تھے اور رہیںگے وہ کبھی اس خطے کے مالک نہیں بن سکتے اس خطے کے مالک ہم ہیں اور رہیںگے۔پیر کے روز پیپلزپارٹی کے کیمپ آفس میں ایم کیو ایم کے عہدیداروںکی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حق ملکیت و حق حاکمیت تحریک کی بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ نے مخالفت نہیں کی مگر چار ماہ بعد وزیر اعلیٰ خود سامنے آگئے اور اس اہم مسلے کو بھی فرقہ ورانہ رنگ دینے کی کوشش کی مگر حفیظ الرحمن چاہتے ہوئے بھی اس ایشو کو فرقہ ورانہ رنگ نہیں دے سکتے کیونکہ یہ گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام لوگوںکا مسلہ ہے

علاقائی استحکام اور انسداد دہشت گردی آپریشن میں امریکی تعاون کی بڑی اہمیت ہے،آرمی چیف

 راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکا م کو نقصان پہنچتا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے ہیں،پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے جو افغانستان کے خلاف استعمال ہو،پاکستان افغان قیادت پر مشتمل امن […]

سکردو میں نیو بس اسٹینڈ کے نا م پر حاصل کی گئی ڈیڑھ سو کنال زمین سکڑ کر 15سے 20کنال رہ گئی

 سکردو(چیف رپورٹر)سکردو میں نیو بس اسٹینڈ کے نا م پر حاصل کی گئی ڈیڑھ سو کنال زمین سکڑ کر 15سے 20کنال رہ گئیں لینڈ سکینڈل کے بڑے بڑے مرکزی کرداروں کو چھپایا گیا جب زمین سکڑ نے کی خبریں اخبارات کی زینت بنیں تو تحقیقات کا شوشہ چھوڑا گیا انتظامیہ کی جانب سے عوام کو […]