بلتستان یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، ابراہیم ثنائی

 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔ گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا […]

گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تین تین نشستیں دی جائیں گی،

سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کرلیں. اسلام آباد(غلام عباس سے)سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں، سفارشات بہت جلد وزیراعظم کو ایک رپورٹ کی شکل میں پیش کی جائےں گی، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے کمیٹی کا ایک اور غیررسمی […]

گلگت بلتستان کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں عزاداری امام حسین (ع) کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی

گلگت بلتستان حکومت نے مذہبی آزادی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے اس اقدام پر عوام اور مذہبی طلبا جماعتوں میں تشویش اور غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

اس سلسلے میں شیعہ طلبا جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سراسر فرقہ وارانہ بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور شیعہ مکتب فکر کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسلامی ریاست میں تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کو سراہا جاتا ہے جبکہ مذہبی پروگرامات پر پابندیاں عائد کرکے صوبائی حکومت کس کو خوش کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد سے تعلیمی اداروں میں امن خراب ہونے کی باتیں یزیدی فکر کی عکاس ہیں۔