عبوری صوبے کا باب بند، وفاقی کابینہ نے سمری مسترد کردی

عبوری صوبے کا باب بند، وفاقی کابینہ نے سمری مسترد کردیوفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی سمری مسترد کر دی۔ جمعرات کے روزوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں اصلاحات کاایجنڈازیربحث آیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کے کئی ارکان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی شدیدمخالفت کر دی۔ جس کے بعدعبوری صوبے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ یاکوئی بھی صوبائی طرز کاسیٹ اپ دینے کے لئے آئینی ترمیم کی طرف نہیں جائے گی۔تاہم بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے کوئی اورطریقہ اپنایاجائے گا۔

اقتصادی ، سیاحتی و دیگر پوٹینشل اور مختلف استعداد سے بھرپور خطے ستر سال سے بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہے۔ علامہ امین شہیدی

ج ر ب نیوز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام "گلگت بلتستان آئینی صوبہ ، رکاوٹیں اور راہ حل” کے عنوان سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب مقیم  قم  کی موجودگی میں یہ عظیم الشان پروگرام حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہوا۔ جس سے سربراہ امت واحدہ فورم پاکستان جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی نےخطاب کیا۔