گلگت بلتستان کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم اورفنڈز بحال کئے جائیں گے، اٹارنی جنرل

اسلام آباد(جنرل رپورٹر+نیوز ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی مجوزہ قانون سازی کا مسودہ جمعہ کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم اورفنڈز بحال کئے جائیں گے۔

 افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں کردار ادا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے، ٹرمپ کا وزیر اعظم کے نام خط

 ٹرمپ کا پاکستانی وزير اعظم کے نام خط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہیں افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہیں افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون سازی کا عندیہ دے دیا

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپےکی قدر میں کمی سے گھبرانےکی ضرورت نہیں، جلد منی لانڈرنگ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات سےنکلنے کے لئے بنیادی اقدامات کررہے ہیں۔