ماہ رمضان کی فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں
لغت میں لفظ رمضان کےمعنی جلانا ہے اور یہ کلمہ «رمضاء» سے لیا گیا ہے کہ جس کے معنی حرارت کی شدت ہے، چونکہ اس مہینے میں انسانوں کے گناہوں کو بخش دیا جاتا ہے ، اس لئے اسے ماہ مبارک رمضان کہا جاتا ہے۔
پیامبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) فرماتے ہيں: «انما سمی الرمضان لانه یرمض الذنوب؛ ماہ رمضان کو رمضان اس لئے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی اس مہینہ میں گناہوں کو جلا دیتا ہے۔
رمضان قمری مہینوں میں سے ایک مہینہ کا نام ہے، یہ تنہا وہ مہینہ ہے کہ جس کا قرآن مجید میں نام آیا ہےاور ان چار مہینوں میں سے ایک ہے کہ جس میں خداوند متعال نے جنگ کو حرام قرار دیا ہے ( البتہ دفاع کی صورت ہو تو جائز ہے)۔
اس مہینہ میں آسمانی کتابیں قرآن کریم، انجیل، تورات، مختلف صحیفے اور زبور نازل ہوئی ہیں۔
