مثبت تبدیلی کے لئے موقع شناسی بہت اہم ہے /تحریر : محمد حسن جمالی

ہر انسان اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتاہے، مثبت تبدیلی درست نظر وعمل کا نتیجہ ہوتا ہے، عملی میدان میں صحیح خط پر گامزن رہ کر مطلوبہ ہدف تک رسائی حاصل کرنے کے لئے خاص شرائط متعین ہیں جیسے نیت کا خالص ہونا ، درد دل رکھنا ،علمی قابلیت رکھنا ،ہمت نہ ہارنا ،مسلسل جدوجہد کرنا ،لوگوں کے طنز وطعنے کی پروا نہ کرنا اور زمانے کے حالات سے باخبر رہنا وغیرہ انہی شرائط میں سے ایک موقع شناسی کی صلاحیت کا حامل ہونا بھی ہے، تاریخ بشریت میں ایسے انسانوں کا تذکرہ فراون ملتا ہے جو موقع شناس تھے ،انہوں نے اچھے مواقع سے بھر پور استفادہ کیا اور بڑی کامیابیاں حاصل کرکے دوسروں کے لئے نمونہ قرار پائے،