مسٸلہ شام اور پروپیگنڈہ/تحریر : محمد حسن جمالی

ظلم ایک قبیح عمل ہے۔ ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کرنا پاک فطرت انسان کی علامت ہے ۔ لیکن جن لوگوں کی فطرت مختلف وجوہات
سے زنگ آلود ہوچکی ہوتی ہے وہ اپنی فطرت کے خلاف ہر کام کرنے کے لئے آمادہ رہتے ہیں، وہ ظالم کی حمایت اور مظلوم کی مخالفت کرنے میں کوئی عیب محسوس نہیں کرتے ، باطل کو حق اور حق کو باطل کا لباس پہنانا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے ، جھوٹ کو شیرین الفاظ میں سچ بنا کر پیش کرنا جن کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے ۔
