اس قدر اپنی صلاحیتیں بڑھاؤ کہ دشمن دھمکانے کی جرات بھی نہ کرے/رہبر معظم

بحری افواج کے کمانڈروں سے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ملاقات:

اس قدر اپنی صلاحیتیں بڑھاؤ کہ دشمن دھمکانے کی جرات بھی نہ کرے

 

ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی بحریہ کے کمانڈروں اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے توانائی و آمادگی کو بڑھائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی اور فرمایا کہ اس طرح کام کرو کہ دشمن، ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی بھی جرآت نہ کر سکے۔

عید غدیر خم کا سب سے بنیادی پیغام اسلام میں امامت کو حکومتی سسٹم اور نظام کے طور پر متعارف کرانا ہے, رہبر معظم انقلاب

عید غدیر کی مناسبت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید غدیر کے موقع پر ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں عید کی مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عید غدیر خم کا سب سے بنیادی پیغام اسلام میں امامت کو حکومتی سسٹم اور نظام کے طور پر متعارف کرانا ہے۔

20 ستمبر 2016 کو اپنی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت علی علیہ السلام کی منفرد خصوصیات اور خاص طور پر آپ کے طرز حکمرانی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت سے تمسک کا لازمہ انھیں خصوصیات کے راستے پر چلنا اور اس عظیم ہستی کی سفارشات پر عمل آوری ہے۔

حجاج بیت اللہ الحرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا پیغام

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کی طرف سے مسلمانوں کی صفوں میں افتراق ڈالنے کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کی طرف سے مسلمانوں کی صفوں میں افتراق ڈالنے کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید اور فلسطینی عوام کےدفاع اور ان کی نجات کو امت مسلمہ کی سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری قرار دیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے۔